بقائے وطن کے موضوع پر ہمدرد نونہال اسمبلی لاہور کا اجلاس


قوموں کی زندگی میں کچھ یادگار دن ایسے بھی آتے ہیں جو ان کی تاریخ کے ماتھے کا جھومراور آنے والی نسلوں کے لیےفخر کا باعث ہوتے ہیں 6 -ستمبر ہماری تاریخ کا ایک ایسا ہی دن ہے کہ جس دن یہ ثابت کیاگیا کہ ایمان اتحاد تنظیم جیسے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دشمن پر مکمل فتحیاب ہوا جاسکتا ہے۔ سرحد پار دشمن نے جب بھی طاقت کے نشے میں پاک سرزمین  پر میلی آنکھ سے دیکھا تو سلام ہماری پاک فوج کے جوانوں کو کہ جنہوں نے کبھی میجر عزیز بھٹی بن کے کبھی راشد منہاس بن کے تو کبھی ایم ایم عالم بن کے اس وطن کی حفاظت کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔۔۔

گزشتہ روز”دفاع وطن بقائے وطن” کے موضوع پر ہمدرد نونہال اسمبلی لاہور کااجلاس چلڈرن لائبریری کمپلیکس ایوان تجارت روڈ لاہور پر منعقد ہوا اجلاس میں قومی صدر ہمدر نونہال اسمبلی محترمہ سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستمبر کا مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنے ملک کے دفاع اور اس کی بقا کے لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہے اور اس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا جہاں ہم جنگ ستمبر کی یاد مناتے ہیں اور اس جنگ میں شہید ہونے والوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہیں ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ پاکستان کے دفاع اور بقا کے لیے جو کچھ ضروری ہے وہ کرتے رہیں تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان نیشنل ریفارم موومنٹ جناب برگیڈیئر نادر میر تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں نونہالوں کی پرجوش تقاریر کو حوصلہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے انہوں نے محترمہ سعدیہ راشد کی نونہالوں کے لیے اس پلیٹ فارم کے قیام  اور اسکو تسلسل سے جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کی۔

 اسمبلی کا باقاعدہ آغاز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایوان تجارت روڈ کی طالبہ قاریہ خدیجہ بلال کی تلاوت کلام مجید سے ہوا عاتکہ یوسف نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے نونہال مقررین میں عیشہ سرفراز، افشاں اسلم، مناہل طارق ،حافظ محمد علی آئمہ عاصم، حافظہ ربیعہ مظہر حافظ نور المصطفی اور عروہ عمران نے خطاب کیا اسپیکر کے فرائض عطیتہ الوکیل اور نظامت کے الوینہ علی خان نے نبھائے اس موقع پر نونہالان دی الرحمن اسکول سسٹم گلشن راوی نے ٹیبلو ابدالی اسکول اسلام پورہ کے ارحم عامر اور ساتھیوں اسی طرح جوہر ایجوکیشن سسٹم سنت نگر کے محمد ابن علی اور ساتھیوں نے ملی ترانے جبکہ ہمدر پبلک سکول کی طالبات نے دعائے سعید پیش کی

رپورٹ : سید علی بخاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *